مستونگ جیل کے اہلکار کی نشے میں دھت ہو کر فائرنگ ،علاقے میں خوف و ہراس ،اہلکا ر گرفتار

اتوار 5 اپریل 2020 00:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) مستونگ جیل کے اہلکار کی نشے میں دھت ہو کر فائرنگ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اہلکا ر گرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

جیل حکام کے مطابق ہفتہ کو سینٹرل جیل مستونگ کے گیٹ پر تعینات جیل وارڈان بہاول خان نے نشے کی حالت میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کردی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی پولیس نے جیل وارڈان کو گرفتار کرلیا جبکہ آئی جی جیل خانہ جات نے وارڈن کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں