ٹرنسپورٹروں نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کسٹم آفس لکپاس کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کردیا

پیر 31 مئی 2021 23:38

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2021ء) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹرنسپورٹروں نے کسٹم آفس لکپاس کے مقام پر رکاوٹیں کڑی کرکے روڈ بلاک کردیا۔روڈ بلاک سے سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پس گئے جنہیں سخت مشکلات کا سامناکرناپڑھا۔۔جبکہ ڈپٹی کمشنر میجر(ر)محمدالیاس کبزئی کا قومی شاہراہ لکپاس کے مقام پر روڈ پر احتجاج کرنے والے ٹرانسپورٹرز سیکامیاب مزاکرات کے بعد روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا۔

ڈپٹی کمشنرمیجر(ر)محمدالیاس کبزئی لکپاس کے مقام پر پہنچ کر ٹرانسپورٹروں کے نمائندوں مکران ٹرانسپورٹ یونین کے صدرحاجی علی نواز،چئیرمین حاجی خلیل لہڑی،تفتان ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندوں حاجی عبدالمالک حاجی اللہ بخش و دیگر سے مزاکرات کئے۔

(جاری ہے)

اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اور متعلقہ اعلی حکام سے بھی رابطہ کیا۔

۔جس پر ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر مستونگ کے تعاون کا شکریہ اداکیا۔اور آئندہ کسی ٹرانسپورٹرز کوکئی بھی مسئلہ درپیش ہونے پر ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کرینگے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ مجیر(ر)محندالیاس کبزئی نے ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی چوٹے مسلے پر روڈ وہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔اور قومی شاہراہ بلاک کرنے سے اجتناب کرے کیونکہ روڈ بلاکنگ سے مسافروں کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہیں۔

عوامی مشکلات کسی صورت برداشت نہیں کرینگے کہ عوام کا روڈ پر ازیت دے اور انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ایسی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اور قانون کو کسی کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے اس موقع پر نائب تحصیلدار دشت عبدالمنان و دیگر حکام بھی موجود تھے واضع رہے گزشتہ شب کسٹم حکام نے نوشکی کسٹم چیک پوسٹ پر ٹرانسپورٹرز کے گاڑی پکڑ کر لکپاس منتقل کررہے تھے کہ درینگڑھ کے علاقے میں ٹرانسپورٹرز اور کسٹم کے اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے بعد ٹرانسپورٹروں نے لکپاس کسٹم آفس کے سامنے رکاوٹیں کڑی کرکے روڈ احتجاجا بلاک کردیا۔تین گھنٹے سے زیادہ بلاک رہا۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں