حکومت اور کیسکو انتظامیہ کی جانب سے مزدوروں کو نان شبینہ کا محتاج بنا دیاگیاہے، ملک سعیداحمدلہڑی

کیسکو ملازمین کے تنخواوں میں دس فیصد الاونس شامل نہ کرکے حکومت ملازمین کش پالسی کو دوام دے رہی ہیں، خطاب

جمعرات 16 ستمبر 2021 22:58

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) کیسکو لیبر یونین قلات ڈویژن کے زیراہتمام سراوان پریس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیامظاہرے سے کیسکولیبریونین کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ملک سعیداحمدلہڑی،خضدار سرکل کے رہنما میرخورشید رئیسانی،میرغلام جان رئیسانی،سب ڈویژن کے چئرمین ملک نوراحمد محمدشہی،آغاسکندرشاہ و دیگر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اور کیسکو انتظامیہ کی جانب سے مزدوروں کو نان شبینہ کا محتاج بنا دیاگیاہے،کیسکو ملازمین کے تنخواوں میں دس فیصد الاونس شامل نہ کرکے حکومت ملازمین کش پالسی کو دوام دے رہی ہیں جس کی وجہ سے ملازمین میں سخت بیچینی پہل رہی ہیں ،انھوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت مہنگائی کا جن بوتل میں بند کرنے کرکے مزرودوں کے تنخواوں میں بڑتھی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی زندگی سہل بنائی جائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ معزز عدالت عالیہ بلوچستان کے احکامات کو کیسکو انتظامیہ کی جانب سے پس پشت ڈال کر ناجائز طور پر ڈی رجسٹریونین"نان سی بی ای"کیلئے کیسکو کے مزدوروں سے چندہ کٹوتی سراسر ظلم و زیادتی ہیں جسکی کیسکولیبریونین مزیداجازت نہیں دیگی،انھوں نے کہاکہ اگر کیسکو کی نااہل انتظامیہ کی جانب سے چند کٹوتی نہ روکی گئی تو کیسکو لیبر یونین توہین عدالت کے مرتکب انتظامیہ کو عدالت میں گسیٹے گی۔انھوں نے کہاکہ کیسکو لیبر یونین کیسکو کے مزدوروں کی حقیقی تنظیم ہے جو مزدوروں کے حق وحقوق کے حصول کیلئے جدو جہد کررہی ہیں۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں