نواب ثناء اللہ خان زہری بلوچستان کے عوام کے مقبول ترین لیڈر ہیں ، سردار شاہ زمان خان علیزئی

بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے ،عوامی مسائل کے حل کیلئے ثناء اللہ زہری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،صوبے کو امن ،خوشحالی و ترقی کی راہ پر گامزن کیا ، بیان

جمعرات 22 فروری 2024 21:53

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2024ء) چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کی بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ، ان کی صرف دو سالہ دور وزیراعلی میں انہوں نے بلوچستان میں کئی اہم میگا پراجیکٹس بنائے اور ہزاروں لوگوں کو روزگار فراہم کیا اور بلوچستان کو امن خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا نواب ثناء اللہ خان زہری کو وزیراعلی بلوچستان بنانے سے بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے اور خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیف آف علیزئی وچیئرمین میونسپل کمیٹی سردار شاہ زمان خان علیزئی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا، سردار شاہ زمان علیزئی نے کہاکہ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری پورے بلوچستان کے عوام میں مقبول ترین لیڈر ہے اور بلوچستان کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے اور میگا پراجیکٹس شروع کرنے اور کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی صلاحیت موجود ہیں، اس سے قبل نواب ثناء اللہ زہری کی دو سال کی مختصر دور اقتدار میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوا تھا اور لوگوں کو اہم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے انھوں نے متعدد میگا پراجیکٹس بنائے اور بلوچستان کے بیروزگار ہزاروں نوجوانوں کو بلا رنگ و نسل بلا تعصب کے میرٹ پر ملازمتیں فراہم کئے اور صوبے کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کیاتھا،انہوں نے کہاکہ نواب ثناء اللہ زہری وہ واحد سیاسی رہنما ہے جو بلوچستان کے تمام طبقات کے لئے قابل قبول اور غیر متنازعہ شخصیت کے مالک ہیں ،نواب ثناء اللہ زہری کو وزیر اعلی بلوچستان بنانے سے بلوچستان کی عوام کی پسماندگی دور اور محرومیوں کا خاتمہ ممکن ہوگا،اور لوگوں کو باعزت روزگار کی فراہمی اور میگا پراجیکٹس شروع کرکے کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گیسردار شاہ زمان خان علیزئی نے پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت سے پرزور مطالبہ کیاکہ وہ بلوچستان کے عوام کی وسیع تر مفاد میں نواب ثناء اللہ خان زہری کی بحیثیت وزیراعلی بلوچستان کی نامزدگی کا جلد اعلان کریں،تاکہ بلوچستان میں رکھے ہوئے ترقی و خوشحالی کو دور دوبارہ شروع ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں