لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی

ہیڈ کانسٹیبل غلام علی چوہنگ ٹریننگ سینٹر میں کورس کررہاتھا

اتوار 28 اپریل 2024 21:30

لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل 2024ء ) لاہور کے علاقہ فیکٹری ایریا میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل غلام علی کے نام سے ہوئی ہے جوکہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھا، غلام علی چوہنگ ٹریننگ سینٹر میں کورس کررہا تھا جس کی لاش مردہ خانہ منتقل کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

لاہور ہی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا، یہ واقعہ لاہور کے علاقے مصری شاہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے سب انسپکٹر ارشد کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب سب انسپکٹر ارشد اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس جارہا تھا کہ اس دوران راستے میں نامعلوم ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے سب انسپکٹر پر پیچے سے 2 فائر کیے، جس کے بعد سب انسپکٹر موٹر سائیکل سے گرگیا، حملہ آور نے قریب آکر مزید 2 فائر کیے فائرنگ کے بعد حملہ آور اطمینان سے فرار ہوگئے، مقتول ارشد کو ایک موریہ پل کے قریب گولیاں مار کر قتل کیا گیا، سب انسپکٹر ارشد کو 4 گولیاں لگیں، جاں بحق سب انسپکٹر ارشد لاہور کے تھانہ باغبان پورہ انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں