میاں چنوں ،تیز رفتار کار ٹرالر سے ٹکر اگئی، میاں بیوی اپنی سات سالہ بچی سمیت جاں بحق،تین بچے زخمی

ہفتہ 7 فروری 2015 23:24

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) میاں چنوں سے چند کلومیڑ کے فاصلہ پر تیز رفتار کار سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکر لگنے سے ایک ہی گھر کے میاں بیوی اپنی سات سالہ بچی سمیت جاں بحق اور تین بچے زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق میاں چنوں قومی شاہراہ پر تیز رفتار کا نمبری917ASFمیں سوار رحیم یار خان کے نوید اقبال اپنی بیوی بشریٰ نوید اور اپنے بچوں کے ہمراہ رحیم یار خان شہر سے لاہور اپنی کار پر سوار ہوکر جا رہے تھے کہ ملیسی لنک نہر کے قریب تیز رفتار کار سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرالہ سے ٹکر لگنے سے کار میں سوار میاں نوید اقبال اور اسکی بیوی بشریٰ نوید اور اسکی سات سالہ بچی فاطمہ نوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے اور تین ان کے تین بقایا بچوں کو شدید چوٹیں آئیں ان تین بچوں فصیل نوید ۔

(جاری ہے)

عمر نوید ۔اور شازیہ نوید کو شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے ان تینوں بچوں کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہیں

متعلقہ عنوان :

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں