بینک آف آزاد جموں وکشمیر میں سیلاب متاثرین کی امداد، آبادکاری کیلئے فلڈ ریلیف فنڈقائم

منگل 20 ستمبر 2022 23:19

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2022ء) بینک آف آزاد جموں وکشمیر نے سیلاب متاثرین کی امداد اور آبادکاری کیلئے فلڈ ریلیف فنڈ2022قائم کر دیاگیا۔ منگل کے روز صدر بینک خاور سعید کی زیر صدارت سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں بینک آف آزاد جموں وکشمیر نے سیلاب متاثرین کی امداد اور آبادکاری کے لئے باضابط فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ۔

عوام الناس بالخصوص مخیر حضرات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے بینک میں نقدی اور چیکس کی صورت میں اپنے عطیات جمع کرائیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزبینک آف آزاد جموں و کشمیر کے ترجمان نے کہا کہ بینک کی جانب سے فلڈ ریلیف فنڈ کھولنے کا فیصلہ صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر خاور سعید کی زیر صدارت منعقدہ منیجمنٹ کمیٹی کے ا جلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ جہاں بینک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ سازمنافع کمارہا ہے،ڈیپازٹس،اثاثہ جات اور ترسیلات زر سمیت دیگر شعبہ جات میں قابل قدر اضافہ ہو رہا ہے، وہیں ادارہ دیگر سماجی خدمات بھی سر انجام دے رہا ہے۔اس سلسلے میں مین برانچ مظفر آباد میں بی اے جے کے فلڈ ریلیف اکاؤنٹ2022 زیر نمبر 001ـ25291001کھول دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں