شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے

میاں چنوں، سپاہی ملک محمد اشرف شہید کی 14ویں برسی ،فاتحہ خوانی کی گئی قبر پر پرچم کشائی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی،16جولائی 2009کو سوات آپریشن مٹہ کے مقام پر شہید ہوئے تھے

اتوار 16 جولائی 2023 17:50

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2023ء) شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ، سپاہی ملک محمد اشرف شہید کی 14ویں برسی پر ہر سال کی طرح فاتحہ خوانی کی گئی ،قبر پر پرچم کشائی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی،16جولائی 2009کو سوات آپریشن مٹہ کے مقام پر شہید ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپاہی ملک محمد اشرف شہید کی 14ویں برسی ہر سال کی طرح گزشتہ روز 6جولائی بروز اتوار کو ان کے آبائی گائوں چک نمبر 62پندرہ ایل لڑکاں والا کھوہ میں منائی گی ،پاک آرمی کے افسران اور جوانوں نے قبر پر پرچم کشائی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ،فاتحہ خوانی میں رشتے داروں کے علاوہ اس کی رجمنٹ کے افسران و ساتھی،سیاسی و سماجی شخصیات، وکلا، صحافیوں و شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،سپاہی ملک محمد اشرف شہید کے سوگواران میں ایک بیوہ ،دو بیٹیاں جبکہ چھ بھائی عبدالعزیز، محمد اسلم ،رشید احمد ، محمد اکرم، محمد مظہر، عابد حسین اور چار بہنیں ہیں ،سپاہی ملک محمد اشرف شہید 1986میں پیدا ہوئے 2003میں میٹرک کیا ،18سال کی عمر میں 2004کو پاک آرمی پنجاب رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی ،2005میں وزیرستان آپریشن میں شرکت کی، 2006میں یو این اے مشن پر گئے ،2008میں جھنڈا سنگھ باڈر پر رہے اور 16جولائی 2009کو سوات آپریشن مٹہ کے مقام پر شہید ہوئے ۔

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں