میاں چنوں،تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر ایک طالبہ جاں بحق، 2 زخمی

بدھ 28 فروری 2024 22:44

میاں چنوں،تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر ایک طالبہ جاں بحق، 2 زخمی
میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2024ء) میاں چنوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے سامنے تیز رفتار گاڑی نے بے قابو ہو کر اسکول جانے والی 3 طالبات کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک آٹھویں جماعت کی طالبہ شیزہ فاطمہ جاں بحق اور دو زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمی ہونے والی طالبات کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثہ میں گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔

پولیس نے کار ڈرائیور علی فضل کو حراست میں لیا ہے اور مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر خانیوال رانا عمر فاروق نے جاں بحق طالبہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے بتایا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جاں بحق لڑکی کے ورثا کو ہر ممکن انصاف ملے گا۔

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں