پاکستان ایک وکیل نے بنایا تھا، وکلاء ہی پاکستان کے تحفظ اور استحکام کے ضامن ہیں، رانا محمد آصف سعید

بدھ 19 جولائی 2023 14:56

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2023ء) پاکستان ایک وکیل نے بنایا تھا، وکلاء ہی پاکستان کے تحفظ اور استحکام کے ضامن ہیں، وکلاء پاکستان یا پاکستانی قوم کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب کرنا جانتے ہیں، ملک و قوم کے محافظ ہی قانون اور آئین کے محافظ ہیں،رانا محمد آصف سعید صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی رضا جعفری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ سے خصوصی ملاقات میں گفتگو۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر رانا محمد آصف سعید ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک وکیل نے بنایا تھا لہٰذا وکلاء ہی پاکستان کے تحفظ اور استحکام کے ضامن ہیں یہی وجہ ہے کہ وکلاء پاکستان یا پاکستانی قوم کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب کرنا جانتے ہیں اور ملک و قوم کے حقیقی محافظ ہی قانون اور آئین کے محافظ ہیں جو کہ میری ہمیشہ سے ترجیح ہیں میری مراد وکلاء برادری سے ہے جن کے حقوق کے حصول و تحفظ کیلئے میں ہر وقت کوشاں رہتا ہوں اور عملی اقدامات کر رہا ہوں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں میرے آفس کے دروازے ہر وکیل کیلئے کھلے ہیں وہ اپنے آفس میں سابق نائب صدر بار ایسوسی ایشن میاں چنوں رضا جعفری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ سے خصوصی ملاقات میں اظہار خیال کر رہے تھے اس موقع پر طارق محمود تگہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، مہر ارشاد احمد ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ، مہر اسد ہراج ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ، جاوید نکیانہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ سمیت دیگر وکلاء بھی موجود تھے

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں