ق* ایف آئی اے نے میٹر لگانے کے لئے رقم کا تقاضا کرنے والا اہلکار گرفتار کر لیا

ہفتہ 1 اپریل 2023 18:55

- میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2023ء) ایف آئی اے ملتان زون کی میپکو اہلکار کے خلاف کارروائی، ڈائریکٹر ملتان زون کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان کی زیرنگرانی چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکر لیا۔ ملزم نے میٹر لگانے کے لئے رقم کا تقاضا کیا۔

(جاری ہے)

ملزم میپکو میں بطور لائن سپریٹنڈنٹ کام کر رہا تھا۔ ملزم عاطف رضا کو اقبال نگر، میاں چنوں سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف کارروائی مجسٹریٹ فرسٹ کلاس میاں چنوں کی نگرانی میں کی گئی۔ ملزم کے قبضے سے رشوت کے لئے دی گئی رقم برآمد کر لی گئی۔ ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں