وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے میری ٹائم افیئرز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 41 کروڑ 55لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے

جمعرات 25 اکتوبر 2018 14:01

وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے میری ٹائم افیئرز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 41 کروڑ 55لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں میری ٹائم افیئرز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 41 کروڑ 55لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 8ارب 12کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نی جی پی اے ہائوسنگ کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کے لئے 14کروڑ، پورٹ ملا بینڈ میں ترقیاتی کاموں کے لئے 16کروڑ ، ایسٹ بے ایکسپریکس وے کی تعمیر کے لئے 2کروڑ، بزنس کمپلیکس میں آر او پلانٹ کے لئے 3کروڑ ، سی پیک کے تحت بریک واٹر کی تعمیر کے لئے 3کروڑ 88لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں