شاہین ائیرلائن کے دفاتر سیل

سول ایوی ایشن حکام نے دفاتر میں موجود ملازمین کو گھر جانے کا حکم دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 31 اکتوبر 2018 19:48

شاہین ائیرلائن کے دفاتر سیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اکتوبر 2018ء) :انتظامیہ تبدیل ہوجانے کے بعد بھی شاہین ائیرلائن کی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔سول ایوی ایشن حکام نے شاہین ائیرلائن کے دفاتر عدم ادائیگیوں کے باعث سیل کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق شاہین ایئر اور سول ایوی ایشن کے درمیان ادائیگیوں کا تنازع بہت دیرینہ ہے۔ سعودی عرب سے پہلے چین میں بھی شاہین ائیر کے مسافر ایسی ہی اذیت بھگت چکے ہیں۔

اگست میں پاکستانی مسافر چین کے شہر گوانگ ژو میں پاکستانی کئی روز تک پھنسے رہے اور کئی روز انتظار کے بعد مسافروں کو متبادل پروازوں سے آنا پڑا۔سول ایوی ایشن شاہین کا کہنا تھا کہ ائیر انٹرنیشنل کا ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس 30 اگست کو ختم ہو چکا ہے ایک ارب 40 کروڑ روپے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کارروائی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد یہ خبریں آرہی تھیں کہ شاہین ائیرلائن کو سعودی سرمایہ کار نے خرید لیا ہے۔

جس کے بعد اسکی ساری انتظامیہ میں تبدیلی کی گئی تھی۔سابق ایڈشنل سیکرٹری وزارت دفاع نجم الاثر کو سی او او تعینات کر دیا گیا جبکہ ائیر کموڈور (ر)طاہر محمود خان شاہین ائیر کے ڈائریکٹر انجینئیر تعینات ہوئے۔ شاہین ائیر ہیڈ کوارٹرز میں نئے عملے کی بھرتی شروع ہوئی اور ائیر لائن کے کچھ پُرانے ملازمین کو بھی ایڈجسٹ کیا گیا۔ نئی انتظامیہ کا ہدف مسافروں میں ائیر لائن سے متعلق اچھا تاثر پیدا کرنا اور اس حوالے سے متاثر کن اقدامات کرنا تھے ۔

تاہم نئی انتظامیہ بھی شاہین ائیرلائن کے مسائل کم نہیں کرسکی۔تازہ ترین خبر کے مطابق سول ایویشن نے ادائیگیوں کی بنیاد پر شاہین ائیرلائنز کے دفاتر کو سیل کر دیا ہے اور وہاں موجود عملے کو گھر جانے کا حکم دے دیا۔                              

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں