بلوچستان:گوادر،تربت اور مستونگ میں بم حملے،سیکیورٹی اہلکار زخمی

منگل 7 مئی 2013 20:03

گواردر/تربت/مستونگ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7مئی۔2013ء) بلوچستان کے علاقوں گوادرتربت اور مستونگ میں بم حملے کیے گئے، مستونگ میں سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گوادر میں نامعلوم افراد نے ماڈل اسکول میں دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ماڈل اسکول میں مجوزہ طورپرپولنگ اسٹیشن قائم ہوناہے۔ تربت کے علاقے مند میں بھی نامعلوم افراد نے سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا تاہم یہاں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، زبیدہ جلال این اے 272سے مسلم لیگ ن کی امیدوار ہیں۔ مستونگ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے قافلے کے قریب ریموٹ کنڑول بم کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں