ایل او سی پر سیز فائر کے ثمرات عوام تک پہنچنے لگے،ایل او سی پر بسنے والے عوام نے سیز فائر سے سکھ کا سانس لیا

پیر 10 مئی 2021 15:23

ایل او سی پر سیز فائر کے ثمرات عوام تک پہنچنے لگے،ایل او سی پر بسنے والے عوام نے سیز فائر سے سکھ کا سانس لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2021ء) ایل او سی پر سیز فائر کے ثمرات عوام تک پہنچنے لگے،ایل او سی پر بسنے والے عوام نے سیز فائر سے سکھ کا سانس لیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بچے سکولوں کو اور عوام معمول کی زندگی کی طرف بلاخوف لوٹ آئے ہیں،لائن آف کنٹرول پر معاشی و کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں،لیپا سیکٹر کے گاؤں منڈل کے عوام سیز فائر سے بہت خوش ہیں لیپا بازار میں کاروباری سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں،منڈل کے عوام کا کہنا ہے کہ سیز فائر کے بعد ان کے معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں،ڈی جی ایم اوز کے درمیان 25فروری2021 کی سیز فائر انڈرسٹینڈنگ کے بعد سے ایل او سی کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی،پاک فوج انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے مقامی آبادی اور انتظامیہ کی بھرپور مدد کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں