چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مشاورت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

تعیناتی پارلیمنٹ کا اختیار ہے،کوئی آرڈر جاری نہیں کر سکتے، چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس

منگل 7 جون 2022 19:46

چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مشاورت کی درخواست ناقابل سماعت قرار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2022ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان سے مشاورت کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس اسلام آباد جسٹس اطہر من اللہ نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی پارلیمنٹ کا اختیار ہے اور یہ عدالت اس کے اختیار میں مداخلت یا اس کو آرڈر جاری نہیں کرسکتی۔ درخواست گزار نے سپریم کورٹ کے جس فیصلہ کا حوالہ دیا ہے اس کے بعد کئی فیصلے آچکے ہیں،ملک کی بالادستی کے لئے آئین و قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہوگا،بعد ازاں عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں