ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان بل 2022 سمیت کئی بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھیجوادیئے گئے

قائمہ کمیٹی برائے قواعد ، ضابطہ کار و استحقاق اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ ایوان میں پیش کر دی گئی

جمعہ 29 جولائی 2022 17:12

ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان بل 2022 سمیت کئی بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھیجوادیئے گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2022ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان بل 2022 سمیت کئی بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھیجوادیئے ۔جمعہ کواجلا س کے دور ان وفاقی وزیربرائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں یہ بل پیش کیا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

اجلاس کے دور ان چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان گلوبل انسٹیٹیوٹ بل2022 متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوادیا۔ وفاقی وزیربرائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے ایوان میں پیش کیا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔اجلاس کے دور ان چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2021 متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوادیا۔

(جاری ہے)

وزیرمملکت برائے قانو ن وانصاف سینیٹر شہادت اعوان نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔اجلاس کے دور ان چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ریاستی انٹرپرائزز (انتظام کاری، طرزعمل ) بل 2022 متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوادیا۔ وفاقی وزیربرائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں یہ بل پیش کیا۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی برائے قواعد ، ضابطہ کار و استحقاق کی رپورٹ سینیٹ میں پیش کردی گئی۔اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی برائے قواعد ، ضابطہ کار و استحقاق سینیٹر محمد طاہربزنجو نے سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی جانب سے پیش کردہ تحریک استحقاق سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2021 پیش کردی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے یہ رپورٹ ایوان میں پیش کی۔اجلاس کے دور ان چیئرمین سینیٹ نے ڈپلومیٹک اینڈ قونصلر ز ، آفیسرز (اوتھ اینڈ پیس) (ترمیمی) بل 2022 متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھوا دیا۔ وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی میں بھجوا دیا ۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں