عراق، مقتدی الصدر نے 72 گھنٹوں میں ٹیکنوکریٹ پر مشتمل حکومت تشکیل دینے کی آخری مہلت دیدی

العبادی کی تجویز کردہ کابینہ کے خلاف عراقی پارلیمنٹ میں احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری، حکومت کی تشکیل مسلسل ڈیڈ لاک کا شکار

اتوار 17 اپریل 2016 15:05

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء ) عراق کے سرکردہ شیعہ رہ نما مقتدی الصدر نے صدر، وزیراعظم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کو 72 گھنٹوں کے اندر اندر ٹیکنوکریٹ پر مشتمل حکومت تشکیل دینے کی آخری مہلت دیدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق الصدر کی جانب سے ہاتھ سے لکھے بیان کی نقول وزیراعظم حیدر العبادی کے تمام وزرا میں تقسیم کی گئی ہیں اوران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جلد ازجلد اپنے عہدے ٹیکنوکریٹ کے لیے خالی کردیں۔

دوسری جانب العبادی کی تجویز کردہ کابینہ کے خلاف عراقی پارلیمنٹ میں احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور حکومت کی تشکیل مسلسل ڈیڈ لاک کا شکار ہے۔دوسری جانب وزیراعظم حیدر العبادی نے بقیہ سیاسی امور کے حل کے لیے کم سے کم 45 دن کی مہلت مانگی ہے۔

(جاری ہے)

البتہ وزیر اعظم کی جانب سے مقتدی الصدر کی ڈیڈ لائن پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔مقتدی الصدر نے اپنے بیان میں تین بڑے سیاسی اداروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سیاسی گروپوں کی دبا میں آئے بغیرعوام کے مطالبات کو سامنے رکھتے ہوئے ٹیکنو کریٹ پر مشتمل قومی حکومت کی تشکیل کا اعلان کریں۔

ورنہ وہ عوام کے ساتھ مل کر دوبارہ احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ الصدر گروپ حکومت کی جانب سے عوامی جذبات کے خلاف اور گروہ بندی کی راہ پر چلنے والی سیاسی جماعتوں کے دبا سے نکلیں اور سیاسی گروپوں کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں