جدید ٹیکنالوجی نے بچوں کی گھر کے باہر جا کر کھیلوں کی سرگرمیوں سے محروم کر دیا ، امریکی ماہرین

ہفتہ 30 جولائی 2016 17:15

جدید ٹیکنالوجی نے بچوں کی گھر کے باہر جا کر کھیلوں کی سرگرمیوں سے محروم کر دیا ، امریکی ماہرین

واشنگٹن ۔ 30 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جولائی ۔2016ء)امریکی ماہرین نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے بچوں کی گھر کے باہر جا کر کھیلوں کی سرگرمیوں سے محروم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ماہرین کی حالیہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ اشیاء جیسے موبائل،آئی پیڈ،ٹی وی اور دیگر نے جہاں ماوں کی زمہ داریوں کو کم کر دیا ہے وہاں اس نے بچوں کی باہر جا کر کھیلوں کی سرگرمیوں کے رجحان کو بھی کم کر دیا ہے،اب ذیادہ تر بچے گھروں میں رہ کر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں،ایسے بچوں کی طبعیت میں سستی اور کاہلی پائی جاتی ہے اور وہ سکولوں میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پاتے،علاوہ ازیں اس سے بچوں میں موٹاپا اور دیگر امراض پہلے کی نسبت ذیادہ جنم لے رہے ہیں،والدین کو چاہیے وہ اپنی سہولت کے لئے بچوں کو جدید ٹیکنالوجی کا عادی نہ بنائیں اور انہیں گھر سے باہر جا کر گھنٹہ دو گھنٹہ دوستون کے ساتھ کھیلنے دیں،اس سے نہ صرف بچے خوش رہیں گے بلکہ اس سے بچوں کی صحت بھی بہتر رہے گی اور سکولوں میں کارکردگی بھی بہتر رہے گی۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں