کیلیفورنیا ، حادثے میں دس چینی سیاح زخمی ہو گئے

دو کی حالت نازک ، آٹھ کو مرہم پٹی کے بعد فار غ کردیا گیا

پیر 26 ستمبر 2016 13:38

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 ستمبر۔2016ء) کیلیفورنیا میں دس چینی سیاح ایک حادثے میں زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے تا ہم انہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ،معمولی زخمی ہونے والے آٹھ زخمیوں کو مرہم پٹی کے بعد فارغ کردیا گیا ، حادثہ کیلیفورنیا کے نیشنل پارک کے علاقے میں پیش آیا ۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کے مطابق ایک بس سیاحوں کو لے کر جارہی تھی کہ اسے حادثہ پیش آیا ، بس میں بائیس سیاح سوار تھے جن میں سے زیادہ تر کی عمریں 18سال سے کم تھیں ،حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں