میانوالی، قائداعظم کے جانثار ساتھی سپاہی اور باڈی گارڈ پولیس سب انسپکٹر ریٹائرڈ بابا شیر محمد 110 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

بدھ 16 اکتوبر 2019 21:56

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) میانوالی کے علاقے داود خیل کے رہائشی قائداعظم کے جانثار ساتھی سپاہی اور باڈی گارڈ پولیس سب انسپکٹر ریٹائرڈ بابا شیر محمد 110 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے انہوں نے کافی عرصہ قائداعظم کی خدمت کی اور انکی وفات کے بعد وہ پولیس میں بھرتی ہو گئے اور سب انسپکٹر ریٹائرڈ ہوئے انہوں نے کافی عرصہ گوشئہ گمنامی میں گذارا وہ اکثر ساتھیوں کو قائداعظم کی صحبت میں گذرے حالات و واقعات سناتے رہتے تھے مگر گمنامی کی وجہ سے ضلع میں انکی اتنی جان پہچان نہ تھی آخری ایام میں شدید کمزوری اور مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر وہ گذشتہ روز اللہ کو پیارے ہوئے انہیں نماز جنازہ کے بعد آباء علاقے کے قبرستان میں دفنا دیا گیا جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں دوست احباب شریک ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں