مومن کیلئے ہر وہ دن عید قرار پایا ہے جس روز وہ معیصت خدا نہ کرے،چوہدری محمد اقبال گاڑا

جمعہ 29 مئی 2020 20:52

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) ضلعی چیئر مین زکوٰة عشر کمیٹی چوہدری محمد اقبال گاڑا نے کہا ہے کہ مومن کیلئے ہر وہ دن عید قرار پایا ہے جس روز وہ معیصت خدا نہ کرے ، ہمیں ہر وقت اپنا محاسبہ کرنا چاہیے انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا جائزہ لیں اور اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کر یں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے رانا اسرار میراں ، رانا قمر میراں کی رہائشگاہ پر عید ملن پارٹی کے شرکا ء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پع وقاص وڑائچ ، شاہد مون و دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم خود احتسابی کا عمل جاری کر کے اپنی ذاتی و معاشرتی اصلاح کا فریضہ انجام دیتے ہوئے دنیا کو حسین جنت بنا سکتے ہیں ، موجودہ حالات مین ہمیں اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی محفوظ بنانے کیلئے کرونا کے حوالے سے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی ۔ تحصیل سلانو الی ضلع سرگودہا

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں