کورونا وائرس تیسری لہر کی وجہ کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے باعت قومی اسمبلی کی تمام تر سرگرمیاں جزوی طور پر معطل

ضرورت پڑنے پر کسی بھی ملازم کو ایک گھنٹے کے نوٹس پر آفس بلا جا سکتا ہے، ملازمین کو سٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہو گی، نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 24 اپریل 2021 00:10

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) کورونا وائرس تیسری لہر کی وجہ کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے باعت قومی اسمبلی کی تمام تر سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کر دی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر کو 26 اپریل سے 30 اپریل تک 5 دنوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملازمین کو 26 اپریل سے 30 اپریل تک گھر سے کام کو الیکٹرانک ذرائع سے جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ضرورت پڑنے پر کسی بھی ملازم کو ایک گھنٹے کے نوٹس پر آفس بلا جا سکتا ہے، ملازمین کو سٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہو گی، 3 مئی سے مختلف شعبہ جات کے انچارج محدود سٹاف کو ضرورت پڑنے پر آفس بلائیں گے، ان شعبہ جات میں شعبہ انتظامیہ، کمیٹی ونگ،قانون سازی اور خصوصی اقدامات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کی قائمہ،پبلک اکاؤنٹس اور خصوصی کمیٹیوں کے 30 اپریل تک ہونے والے اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا ہے، سی ڈی اے کو جراثیم کش ادویات سے تمام دفاتر کو ڈسانفیکٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ عملہ کو کورونا وائرس کی علامات کی صورت میں فوری ٹیسٹ کرانے کی ہدایات جاری کی گئیں ،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخل کے لیے ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں