وفاقی بجٹ، سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کیلئے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کیلئے 9700 ملین روپے مختص

جمعہ 11 جون 2021 23:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) آئندہ مالی سال 2021-22کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کیلئے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کیلئے 9700 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں 24 جاری منصوبوں کیلئے 9087.111 ملین اور چار نئے منصوبوں کیلئے 612.889 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق جاری منصوبوں میں وزیر اعظم کی ہدایت پر مقبوضہ کشمیر کے طلبائ کیلئے 1600 سکالرشپس کیلئے 146.341 ملین، این سی اے لاہور میں بلاک کی تعمیر کیلئے 150 ملین، مذہبی تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے قیام کیلئے 200 ملین، فیڈرل گورنامنٹ کالج برائے ہوم اکنامکس ایف 11 کے قیام کیلئے 100 ملین، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی 13/2 کے قیام کیلئے 213 ملین، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی 15 کیلئے 118.441 ملین، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز مارگلہ ٹائون اسلام آباد کیلئے 333.384 ملین، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز پاکستان ٹائون 69.618 ملین روپے، اسلام آباد ماڈل کالج برائے خواتین جی 13/1 اسلام آباد 140.272 ملین، اسلام آباد ماڈل کالج برائے خواتین جی 14/4 اسلام آباد کے قیام کیلئے 253.211 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی میں قومی نصاب کونسل کے قیام کیلئے 105.700 ملین روپے، پاکستان میں ٹیوٹ کے شعبہ کی ترقی کیلئے وزیر اعظم کے خصوصی پیکج برائے ''سکلز فار آل سٹریٹجی'' کیلئے 5000 ملین روپے اور کویڈ 19 کے انسداد، بحالی و مدافعت کے منصوبہ کیلئے 1000 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ڈویژن کے نئے منصوبوں میں پروجیکٹ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ یونٹ کے قیام کیلئے 47 ملین، فیڈرل کالج آف ایجوکیشن ایچ 9 اسلام آباد میں بی ایس ایجوکیشن چار سالہ پروگرام کو متعارف کرانے کے لئے 106.237 ملین روپے اور نیشنل کالج آف آرٹس کے گلگت بلتستان میں ویجول آر سنٹر آف ایکسیلنس کیلئے 50 ملین اور وفاقی نظامت تعلیمات کے وفاقی دارالحکومت میں قائم تعلیمی اداروں میں بنیادی تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے 409. 652 روپے مختص کئے گئے ہیں

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں