میانوالی میں دہشتگردوں کا پولیس ناکے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا

12 سے 13 دہشتگردوں نے رات کے اندھیرے میں پولیس ناکے پر تین اطراف سے حملہ کیا ، پولیس

پیر 12 فروری 2024 17:57

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) میانوالی میں قبول خیل کے مقام پر دہشتگردوں کا پولیس ناکے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 12 سے 13 دہشتگردوں نے رات کے اندھیرے میں پولیس ناکے پر تین اطراف سے حملہ کیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس کے جوانوں کی جوابی فائرنگ سے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر تمام دہشتگرد فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئیعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں