جنوبی ایشیا کا سب سے قدیمی اور بڑا قبرستان موسی خیل میں موجود ہے

یہ قبرستان 500سال پرانا ہے اس میں کوئی بھی قبر پختہ نہیں تمام قبریں کچی ہیں

پیر 2 جون 2025 14:10

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)جنوبی ایشیا کا سب سے قدیمی اور بڑا قبرستان نواحی علاقہ موسی خیل میں موجود ہے جو کہ 500 سال پرانا ہے اس قبرستان میں کوئی بھی قبر پختہ نہیںہے تمام قبریں کچی ہیں ان پر صرف پتھر رکھے ہوئے ہیں کسی بھی قبر پر کوئی تختی، کتبہ وغیرہ نھیں لگا ہوا جس کی وجہ سے یہ پہچان نہیں ہو سکتی یہ قبر کس کی ہے دیکھ بھال نہ ہونے کیوجہ سے بیشتر قبروں کے نام و نشان صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں ہزاروں قبریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں مکینوں کا کہنا ہیکہ دیکھ بھال اس لیے نھیں ہے کہ ان کے والی، وارث اور آبا اجداد بھی دنیا سے کوچ کر چکے ہیں ابتدا سے ہی اس قبرستان کی چار دیواری نھیں تھی اس وجہ سے مویشی وغیرہ قبرستان میں داخل یو کر جڑی،بوٹیاں کھاتے ہیں اور گندگی پھیلاتے ہیں اس کے رقبہ کے بارے کوئی اتہ پتہ نھیں ہیکہ یہ کتنے کنالوں پر محیط ہے اور کس نے یہ رقبہ قبرستان کے لیے ہدیہ کیا تھا غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق اس قبرستان کے رقبے کا ریکارڈ محکمہ مالیات میانوالی کے پاس بھی نھیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں