میانوالی،مختلف واقعات میں 4افراد جاں بحق

اتوار 25 مئی 2025 17:45

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)مختلف واقعات میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعات کے مطابق نواحی قصبہ شیرمان خیلانواالہ میں بچوں کی لڑائی پر بڑے بھی کود پڑے 2نوجوان قتل ، قتل ہونے والوں میں فیصل خان اور ثاقب خان شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسرے واقعہ میں نواحی قصبہ چھدرو کا رہائشی اشتہاری ملزم سیف اللہ خان پولیس مقابلہ میں پار جبکہ نواحی قصبہ خواجہ آباد شریف کے اڈا پر نامعلوم شخص روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ، متوفی کی نعش شناخت کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل متعلقہ تھانہ جات میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ نامعلوم متوفی شخص کے ورثا کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں