صارفین بجلی اپنے گھروں کے الگ الگ پورشن میں دو میٹر لگوا سکتے ہیں،ترجمان پاور ڈویژن

یہ خبر جھوٹی،من گھڑت ، بے بنیاد اور گمراہ کن افواہ ہے جو حکومت کو بدنام کرنے کیلئے پھیلائی جارہی ہے

منگل 10 جون 2025 12:27

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)وزارت پاور ڈویژن کے ترجمان نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کوئی بھی صارفین بجلی دو میٹر نہیں لگوا سکتا انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ان خبروں میں کوئی حقیقت نھیں ہے یہ صرف اور صرف جھوٹی،من گھڑت اور بے بنیاد اور گمراہ کن افواہ ہے جو حکومت کو بدنام کرنے کیلئے پھیلائی جارہی ہے عوام ان افواہوں پر کان نہ دھریں انھوں نے کہاکہ صارفین بجلی اپنے گھروں کے الگ الگ پورشن میں دو میٹر لگوا سکتے ہیں اس میں کوئی حرج نھیں ہے نہ ہی کوئی قانونی رکاوٹ ہے انہوں نے مزید کہا ہیکہ وفاقی حکومت غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے پر عزم ہے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں