والدین بچوں کودینی تعلیمات سے روشناس کریں،مولانااکرم الحق

اتوار 22 اپریل 2018 12:10

مینگورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء)مولانااکرم الحق نے کہاہے کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے میں سکون ہے ،والدین کوچاہئے کہ وہ اپنے بچوں پردینی تعلیمات سے روشناس کرائیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے معصوم شہیدکالونی کاکاخیل مسجد مٹہ میں دستاربندی کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں علماء کرام ،علاقہ معززین اوربچوں کے والدین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

مولانااکرم الحق نے کہاکہ علماء کرام اورمدارس کی قدرکروکیونکہ ان مدارس کی بدولت ہمارے اورآپ سب کے بچے علم حاصل کرتے ہیں،والدین کے ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کوتعلیم دیں ۔اس موقع پرعلماء کرام نے فارغ التحصیل طلباء کواپنے دست مبارک سے پگڑیاں باندھیں اورخوش نصیب والدین کومبارکباد پیش کی۔

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں