سوات،آتش گیر مواد کیخلاف کریک ڈائون ، بھاری کھیپ پکڑی گئی

پیر 1 اپریل 2024 20:10

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2024ء) مینگورہ پولیس نے آتش گیر مواد کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے بھاری کھیپ پکڑلی ۔ ایس ڈی پی او سٹی شاہی بخت کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان نے آتش گیر مواد فروخت کرنے والوں کیخلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے احمد سکنہ رنگ محلہ کی دکان سے بھاری مقدار میں آتش گیر مواد برآمد کرکے قبضے میں لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چاند رات پر آتش بازی کی روک تھام کیلئے بھرپورکارروائی جاری ہے اوراس ضمن میں کسی سے بھی رعایت نہیں بھرتی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں