مینگورہ سٹی منصوبے کا آغاز، پہلے مرحلے میں شہر میں 50 ہزار پودے لگانا ہدف مقرر، میئر شاہد علی خان

منگل 5 مارچ 2024 22:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2024ء) مینگورہ شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے سٹی میئر شاہد علی خان کی جانب سے گرین مینگورہ سٹی منصوبے کا آغاز، پہلے مرحلے میں شہر میں 50 ہزار پودے لگانا ہدف مقرر، شہر بھر میں پودے لگانے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دیدی گئی،سرسبزوشاداب مینگورہ کیلئے ضلعی انتظامیہ، تاجر برادری، صحافیوں سمیت مختلف محکموں کے ذمہ داران اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے اپنی خدمات پیش کر دیں،تفصیلات کے مطابق مینگورہ سٹی اور گرد و نواح میں سرسبز و شاداب بنانے کیلئے سوات سٹی میئر شاہد علی خان نے گرین مینگورہ سٹی منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے مینگورہ سٹی میں پودے لگا کر باقاعدہ افتتاح کر دیا، اس سلسلے میں سٹی میئر شاہد علی خان کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر منیر حلیم زئی، ٹی ایم او نثار خان یوسفزئی، ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، سینئر صحافی غفور خان عادل، شاہ اسد علی، پی ٹی آی ترجمان صلاح الدین یوسفزئی اورمحکمہ فارسٹ، ایجوکیشن،پولیس و دیگر حکام نے پھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قاری فضل وہاب کی شجرکاری مہم کے حوالے سے اب تک کے اقدامات کو سراہا گیا سٹی مئیر سوات شاہدعلی خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مینگورہ شہر کو خوبصورت اورسرسبز و شاداب بنانے کی غرض سے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔اجلاس میں محکموں کے افسران نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ اس موقع سوات سٹی میئر شاہد علی خان، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی منیر حلیم زئی، ٹی ایم او نثار خان یوسفزئی، ملاکنڈ ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، سینئر صحافی غفور خان عادل، شاہ اسد علی، صلاح الدین یوسفزئی اور دیگر حکام نے سیدو مینگورہ روڈ پر پودے لگاکر مہم کاافتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں