مینگورہ شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے گرین مینگورہ سٹی منصوبے کا آغازکردیاگیا

منگل 5 مارچ 2024 22:48

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2024ء) مینگورہ شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے سٹی میئر شاہد علی خان کی جانب سے گرین مینگورہ سٹی منصوبے کا آغازکیا گیا،پہلے مرحلے میں شہر میں 50 ہزار پودے لگانا ہدف مقررکیا گیا ہے،شہر بھر میں پودے لگانے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دیدی گئی۔

(جاری ہے)

سرسبزوشاداب مینگورہ کیلئے ضلعی انتظامیہ، تاجر برادری، صحافیوں سمیت مختلف محکموں کے ذمہ داران اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے اپنی خدمات پیش کر دیں،اس سلسلے میں سٹی میئر شاہد علی خان کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر منیر حلیم زئی، ٹی ایم او نثار خان یوسفزئی، ملاکنڈ ڈویڑن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، سینئر صحافی غفور خان عادل، شاہ اسد علی، پی ٹی آئی کے ترجمان صلاح الدین یوسفزئی اورمحکمہ فارسٹ، ایجوکیشن،پولیس و دیگر حکام نے پھرپور شرکت کی۔

سٹی مئیر سوات شاہدعلی خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مینگورہ شہر کو خوبصورت اورسرسبز و شاداب بنانے کی غرض سے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں