مینگورہ ،سوزوکی پک اپ کی ٹکر سے کمسن طالب علم جاں بحق ہوگیا

جمعرات 2 مئی 2024 20:45

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) مینگورہ کے علاقے رحیم آباد میں سوزوکی پک اپ کی ٹکر سے کمسن طالب علم جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق آٹھ سالہ محمد عفان سکول میں بریک کے بعد باہر نکل کر روڈ کراس رہاتھا کہ اس دوران سوزکی پک اپ جیسے ڈرائیور عنایت اللہ سکنہ مٹہ کررہاتھا نے اسے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ رحیم آباد پولیس نے متوفی کے چچا کی رپورٹ مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کو گرفتا رکرلیا ہے۔

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں