سوات،اسسٹنٹ کمشنربابوزئی کی کارروائی ،3گرانفروش دکاندار گرفتار

جمعہ 15 مارچ 2024 19:55

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) مینگورہ میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنربابوزئی منیر حلیمزئی نے کی کارروائی کرتے ہوئے 3گران فروش دکانداروں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ متعدد کو بھاری جرمانہ کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے جاری کردہ نرخنامے کے مطابق گوشت، گوشت،بیکری،اشیائے خوردونوش فروخت نہ کرانے کی پاداش میں متعدد دکانداروں کے خلاف کاروائی کی گئی ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنربابوزئی نے گوشت کے معیار، صفائی، سرکاری نرخ پر فروخت اور دیگر امور کا تفصیلی معائنہ کیا۔ گرانفروشی کے مرتکب متعدد دکانداروں پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ تین دکانداروں کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات درج کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں