مینگورہ ،تجاوزات ،خودساختہ کار سٹینڈ ز کیخلاف کارروائی کافیصلہ

ڈرائیوز کو گاڑیاں سڑکوں کی بجائے کارپارکنگز میں کھڑی کرانے کی ہدایت

جمعہ 22 مارچ 2024 21:05

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) مینگورہ شہر میں تجاوزات اور خودساختہ کار سٹینڈ ز کے خلاف کارروائی کافیصلہ کرلیا گیا ، ڈرائیوز کو اپنی گاڑیاں سڑکوں کی بجائے کارپارکنگز میں کھڑی کرانے کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔ اس حوالے سے ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان کے زیرصدارت ٹریفک وارڈن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایس پی ٹریفک لوئر سوات امیر زیب خان ، انچارج سیکٹر سٹی انسپکٹرشکیل خان نے شرکت کی ،اجلاس میں مینگورہ شہر میں ٹریفک جام کے حوالے سے تفصیلی گفتگوہوئی اور مختلف تجاوئز پیش کی گئیں ۔

اجلاس میں تجاویزات ہٹانے ، نو پارکنگ ایریا میں گاڑیاں پارک کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،ایس پی ٹریفک وارڈن سوات نے کہا کہ غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کیلئے ٹی ایم اے بابوزئی کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا اورجہاں پر روڈ میں بجلی کے کھمبے ٹریفک کی روانی میں خللڈال رہے ہو تو پیسکو کی جانب سے بیٹھک لگائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہرمیں روڈز کو دوحصوں میں تقسیم کرنے کیلئے میئر سٹی شاہد علی خان اور بازار صدر عبدالرحیم کے ساتھ ملاقات کی جائے گی اورایک جامع منصوبہ تشکیل دیا جائے گا ۔ ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمدمتوقع ہے جس کیلئے پورے سوات میں متفقہ طور پرٹریفک پلان تیار کرنے، ڈپو پٴْل ،شموزئی روڈ اور منگلور پٴْل پر سیاح حضرات کی سہولت کیلئے فسلیٹیشن سنٹرز قائم کئے جائیں گے ۔

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں