سوات،دتکے میں نماز فجر کیلئے جانے والا شخص گاڑی کی زدمیں آکر جاں بحق

ہفتہ 13 اپریل 2024 20:30

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) مینگورہ کے علاقے وتکے میں نماز فجر کیلئے جانے والا شخص گاڑی کی زدمیں آکر جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نظیر حسین اپنے گھر سے نکل کر نما ز فجر کی ادائیگی کے لئے روڈ کراس کرکے مسجد جارہاتھاکہ اس دوران نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاںبحق ہوگیا ۔مینگورہ پولیس نے متوفی کے بیٹے فرمان علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں