کوٹ غلام محمد،بلدیہ آفس کے سامنے ٹیکسی اسٹینڈ مین روڈ پرقائم

پیر 4 جنوری 2016 14:39

کوٹ غلام محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) کوٹ غلام محمد شہربلدیہ آفس کے سامنے کاروں کاٹیکسی اسٹینڈ مین روڈ پرقائم ہے جس کی وجہ سے مین روڈ پرآنے جانے والی ٹریفک کوبہت زیادہ دشواری سے گزرناپڑتا ہے مین روڈ پرواقعہ کاروں کے اسٹینڈ کے باعث مین روڈ دشواری کئی کئی گھنٹے تک بندہوتا ہے ٹریفک پولیس اہلکار بھی اس اہم روڈپرنظربھی نہیںآ تا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم مسئلہ کی جانب ہماری تعلقہ انتظامیہ خصوصی توجہ کرتے ہوئے ہم شہریوں کواس مسئلے سے نجات دلوائیں کاروں کے ٹیکسی اسٹینڈ کوشہرسے باہرنکالیں تاکہ شہری سکھ کاسانس لے سکیں۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں