انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل روکنے کا سلسلہ میرپور خاص میں بھی جاری ، نقل کرنے پر انتظامیہ نے متعدد طلبہ کو مرکز سے باہر نکال دیا

بدھ 11 اگست 2021 13:15

میرپور خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2021ء) انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل روکنے کا سلسلہ میرپور خاص میں بھی جاری ہے، نقل کرنے پر انتظامیہ نے متعدد طلبہ کو مرکز سے باہر نکال دیا۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس لاک ڈائون میں نرمی ہوتے ہی سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا سلسلہ دوبارہ سے شروع ہوگیا ہے تاہم پرچوں کے دوران بورڈ انتظامیہ نقل کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

سندھ کے بیشتر شہروں کی انتظامیہ امتحانات کے دوران کاپی کیس پر قابو نہیں پاسکی، عمر کوٹ میں امتحانی مراکز کے باہر نقل کرانے والوں کا رش لگا رہا۔ناظم امتحانات علیم خانزادہ نے شکایات موصول ہونے پر مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔گورنمنٹ گرلز کالج سامارو امتحانی مرکز میں ویجلینس ٹیم نے کارروائی کی، 6 طالبات نقل کرتے ہوئے پکڑی گئیں جس کے بعد انہیں پرچہ دینے سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

دورے کے موقع پر امتحانی مرکز ہائی اسکول 2 میں 8 طلبا نقل کرتے پکڑے گئے، جب کہ انتظامیہ نے کسی اور کی جگہ پرچہ دینے والے نوجوان کو امتحانی مرکز سے نکال دیا۔کنٹرولر امتحانات علیم خانزادہ نے بتایاکہ بوائز ہائر اسکول نوکوٹ میں 12 طلبہ کو نقل کرتے پکڑا گیا، ایک جعلی امیدوار بھی امتحان دیتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کاپی کرانے کے الزام میں چار انویجی لیٹرز کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں