انجمن تاجران میرپورخاص کی جانب سے پوسٹ آفس چوک پر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لیئے کیمپ قائم کیا گیا

جمعہ 27 اکتوبر 2023 14:35

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2023ء) یوم سیاہ کشمیر کے سلسلے میں انجمن تاجران میرپورخاص کے صدر انیس الرحمٰن شیخ جرنل سیکریٹری امین میمن کی جانب سے پوسٹ آفس چوک پر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لیئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

کیمپ میں مولانا حفیظ الرحمٰن فیض، مفتی شریف سعیدی، خان عبدالخالق خان ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان، میئر میرپورخاص عبدالروف غوری ضلعی صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن میرپورخاص ایڈوکیٹ سکندر کولاچی سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر پر قبضے، ظلم، بربریت کے 76 برس بیت گئے لیکن کشمیریوں کی جدوجہد میں کمی نہی آسکی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں آزادی تک کشمیری بھائیوں کا ساتھ دے گا اور انشاء اللہ کشمیر کی سر زمین پر آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔\378

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں