جھڈو ، برائٹ فیوچرشہید بینظیر کمپیوٹر اکیڈمی میں کامیاب طلباء کو اسنادکی تقسیم کی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 7 فروری 2015 16:30

جھڈو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) جھڈو کے برائٹ فیوچرشہید بینظیر کمپیوٹر اکیڈمی سے سی آئی ٹی کورس میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں وزیر اعلی سندھ کے مشیر ،پی پی ایم پی اے میر حیات تالپور نے سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے اس موقع پر سابق ناظم اسلم قائم خانی ، اکیڈمی کے ڈائریکٹر حاجی خورشید خان ، پیپلز پارٹی کے نائب صدر ممتاز کھوسہ ، شہری ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی نثار ،ڈی ایس پی سکندر قادری ، ایس ایچ او شاہنواز خاصخیلی ، ایڈوکیٹ وسیم خان ، حاجی محمود سمیت دیگر معززین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی ،اس موقع پر میر حیہات تالپور نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ تعلیم کے فروغ کو اہمیت دیتی ہے ، بچوں کے روشن مستقبل کے لئے بینظیر یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف کورسز کروائے جارہے ہیں جن سے ہمیں فائدہ حاصل کرنا چاہئیے ۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں