جھڈو، کولھی برادری کے گھروں کو آگ لگ جانے سے 4 گھروں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا

منگل 10 فروری 2015 19:56

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء)جھڈوکے نزدیک کولھی برادری کے گھروں کو آگ لگ جانے سے 4 گھروں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ،جھڈو کے نزدیک گوٹھ حیات خاصخیلی میں عثمان قمبرانی کے کسانوں کرمشی ، پاروتی ، لکھمن ودیگر کے گھروں میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں چار گھروں کا مکمل سامان جل گیا ، کرمشی کولھی نے بتایا کہ ہمارے گھر میں جب آگ لگی اس وقت نہ تو کوئی بچہ تھا جس پر شک کیاجائے کہ بچوں نے کھیلتے ہوئے آگ لگا دی اور نہ ہی کوئی نوجوان شخص تھا جس پر شک کیا جائے کہ سگریٹ کے زریعے آگ لگی ہو ، کرمشی نے بتایا کہ بس اچانک آگ نظر آئی اور پانچ منٹ میں چار گھروں کو لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں گھر اور گھر کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ، اطلاع ملتے ہی جھڈو ٹاؤن ٓفیسر شفقت منگرانی نے فوراً فائر برگیڈ روانہ کی جس نے فوری طور پر آگ پر قابو پایا ، کولھی برادری نے ڈپٹی کمشنر بدین سے اپیل کی کہ ہماری مالی مدد کی جائے ۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں