جھڈو میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات کو بیوپاری نے ناکام بنا دیا

منگل 10 فروری 2015 22:48

جھڈو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) جھڈو میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات کو بیوپاری نے ناکام بنا دیا ، جھڈو شاہی بازار میں تین مسلح افرادڈکیتی کی واردات کرنے کی نیت سے جوں ہی ماجد ناگوری کی گھی ایجنسی میں داخل ہوئے تو ماجد ناگوری نے مذاحمت کرتے ہوئے ڈاکوں سے پسٹل چھین لیا جس پر دوسرے ڈاکو نے فائرکیا تو ماجد ناگوری نے ڈاکو سے چھینے گئے پسٹل سے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ، جھڈو پولیس اپنی روائت کو برقرار رکھتے ہوئے واردات کے آدھے گھنٹے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی اور بناوٹی باتیں شروع کرتے ہوئے جھوٹی تسلی دیکر چلی گئی ، جھڈو میں بڑہتی ہوئی وارداتوں پر ایم کیو ایم سیکٹر انچارج اصغر قائم خانی ، جھڈو پریس کلب کے سیکرٹری شاہد مجید ، بیوپاری حاجی نثار ، علی ناگوری سمیت دیگر نے ایس پی میر پور خاص سے نوٹس طلبی کا مطالبہ کیا ۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں