ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کی سربراہی میں ضلع میرپورخاص میں امن و امان, اور منشیات اور گٹکے کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری منگل 26 مارچ 2024 17:08

میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ 2024ء ) میرپورخاص انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت کی روشنی میں ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کی سربراہی میں ضلع میرپورخاص میں امن و امان, اور منشیات اور گٹکے کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز صاحبان ایس ایچ اوز صاحبان و دیگر افسران نے شرکت کی اور کرائم و دیگر صورتحال کے متعلق بریفنگ دی. ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات پر تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو جراٸم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے احکامات دیے اور کہا کہ کوئی بھی پولیس آفیسر و جوان منشیات فروشوں کی سرپرستی کرتے ہوۓ پایا گیا تو اُسکے خلاف بھی ڈپارٹمنٹل کاروائی کی جائے گی، آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سندھ بھر میں ٹاسک فورس کو بھی فعال کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری نے مزید ہدایت دیتے ہوۓ کہا کہ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے اور تھانوں پر بہتر ڈیوٹی آفیسر کو تعینات کیا جاۓ، جو کہ عوام کے مسائل بخوبی حل کر سکیں، کسی بھی کرائم پر آئیڈینٹیفیکشن پریڈ کو یقینی بنایا جائے، کیس پراپرٹی کو ٹائملی پہنچایا جائے، اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری نے رمضان المبارک کے حوالے سے تمام مساجد، امام بارگاہوں، اور تمام مارکیٹوں میں سخت سیکورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت جاری کی ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ضلعے میں بہترین طریقے سے پیٹرولنگ کی جاۓ، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں تیز کی جائیں، تمام پولیس اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں اور صفائی کا سختی سے خیال کیا جاۓ۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں