جھڈو، مختلف واقعات میں خاتون سمیت تین افراد کی زہریلی دوائی پی کر خود کشی کی کوشش

منگل 26 مئی 2015 19:39

جھڈو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) جھڈو مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افراد نے زہریلی دوائی پی کر خود کشی کرنا چاہی ، جھڈو میں گھریلو پریشانیوں ، بے روزگاری اور تنگ دستی کے مارے اور دیگر وجوہات کا بہانہ بنا کر ایک عورت سمیت تین افراد نے خودکشی کرنا چاہی جن میں ڈاجھیروموری کا رہائشی رزاق چانڈیو ،دڑیلو موری کا گلو کولھی اور ہاشم قائم خانی کی سولہ سالہ انیتا نے زہریلی دوا ئی پی کر خود کشی کرنا چاہی ،مگر حیران کن بات یہ ہے کہ تینوں اشخاص زہریلی دوائی پی کر بھی زندہ رہے ، زہر پینے کے بعد بے ہوشی کی حالت میں تینوں کو سول اسپتال جھڈو لایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی فوری طبی امداد نے تینوں اشخاص کا زہر نکالا ، کافی دیر نازک حالت میں رہنے کے بعد تینوں کو ہوش آیا تو انکے ورثاء انہیں واپس گھر لے گئے ، پولیس نے تینوں زہر پینے والوں اور ان کے ورثاء کا بیان قلمبند کیا ۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں