متعلقہ افسران کو اپنے اختیارات استعمال کرکے جمع بندی کی کارکردگی کو بہتر کرنا چاہیئے،ڈپٹی کمشنر میرپورخاص

منگل 19 مئی 2020 20:41

میرپورخاص ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ متعلقہ افسران کو اپنے اختیارات استعمال کرکے جمع بندی کی کارکردگی کو بہتر کرنا چاہیئے جمع بندی میں دیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے روینیو افسران سے کارکردگی جمع بندی نقشے وصول ہونے والے ایگریکلچر انکم ٹیکس اور پڑتال کے متعلق ضلع میرپورخا ص کے اسسٹنٹ کمشنروں، مختیارکاروں اور تپیداروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنروں سیتحصیلوں کی کارکردگی رپورٹ لی اور پیش کردہ رپورٹ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنروں اور مختیارکاروں نے سال2018-19اور2019-20کی خریف اورربیع کی کاشت پڑتال اور ایگریکلچر انکم ٹیکس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ جو عملہ کام نہیں کررہا ہے ان کی تحریری شکایت دی جائے تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلامت میمن نے بھی شرکت کی۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں