منشیات فروشوں کوگرفتار کر کے صحافی شہویز عالم اور ان کے اہل خانہ کو تحفظ دیا جائے، صدر پریس کلب

بدھ 10 ستمبر 2014 13:58

کوٹ غلام محمد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) کوٹ غلام محمد پریس کلب کے صحافیوں صدر پریس کلب غلام حسین قائم خانی‘ نائب صدر حاجی عبدالرشید‘ جنرل سیکریٹری غلام رسول جونیجو‘ خزانچی اکبر علی‘ جوائنٹ سیکریٹری آصف یوسف زئی‘ رانا عدنان‘ محمد فاروق عطاری‘ شاہد آرائیں‘ عادل شہزاد‘ رمضان بھمبھرو‘ عمران خان‘ وسیم احمد‘ ندیم قائم خانی‘ عبدالجبار قائم خانی‘ علی حسن قائم خانی‘ سرپرست اعلیف انوار احمد خان قائم خانی‘ عبدالرؤف آرائیں‘ ڈاکٹر عبدالرزاق‘ رزاق خاصخیلی‘ محمد یونس ہمدم‘ سہیل یونس اور دیگر نے کوٹ غلام محمد کے صحافی شہویز عالم آرائیں کے گھر پر منشیات فروشوں کے حملے اور حملے میں ان کی بوڑھی والدہ پر تشدد اور شہویر عالم اور ان کے بھائی کو زد وکوب کرنے کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور آئی جی پولیس سندھ‘ ڈی آئی جی میرپور خاص‘ ایس ایس پی میرپور خاص سے پرزور مطالبہ کیا کہ صحافی کے گھر پر حملہ کرنے والے بدنام منشیات فروشوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور صحافی شہویز عالم اور ان کے اہل خانہ کو تحفظ دیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا ک کیس داخل کرنے کے باوجود پولیس مذکورہ بدنام منشیات فروشوں کو گرفتار نہیں کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں