لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

میری بیٹی سے شادی کا جھانسہ دے کر اپنے دوست آفتاب کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا،والدکی درخواست

بدھ 1 مئی 2024 19:22

لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) راولپنڈی کے علاقے تھانہ روات روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی کرنے والے 02 ملزمان گرفتار کرلیا،متاثرہ لڑکی کے والد نے تھانہ میں مقدمہ درخواست میں کہا ہے کہ ملزم سعید نے میری بیٹی سے شادی کا جھانسہ دے کر اپنے دوست آفتاب کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد روات پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا،متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے،ایس پی صدر نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں