سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے پریس کلب کوٹ غلام محمد کے سامنے مظاہرہ

جمعرات 4 دسمبر 2014 12:37

کوٹ غلام محمد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے پریس کلب کوٹ غلام محمد کے سامنے تعلقہ رہنما شاہ نواز ہالیپوٹو‘ خلیل احمد خاصخیلی اور محمد بخش کھوسکی کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں نے خالد محمود سومرو شہید کی ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے ہلاکت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا‘ احتجاجی مظاہرہ ودھرنا۔ احتجاجی ریلی نکالی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عہدیداران نے کہا کہ شہید خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے‘ قاتلوں کو سخت سے سخت سزا پھانسی دی جائے‘ قاتلوں کی گرفتاری تک ہمارا پرامن احتجاج جاری رہے گا۔ شہید خالد محمود سومرو سندھ کے عظیم سپوت تھے‘ ان کی کمی سندھ کے سپوت ہمیشہ یاد رکھیں گے‘ یہ خلا پُر ہونے والا نہیں ہے‘ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ پاک انہیں اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائیں۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں