سیاسی مداخلت اور کرپٹ افسران نے جھڈو تعلقہ کو تباہ کردیا ،گزشتہ پانچ سالوں میں ایک ارب روپے سے زائد رقم کی کرپشن کا انکشاف

جمعہ 19 جون 2015 17:35

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) سیاسی مداخلت اور کرپٹ افسران نے جھڈو تعلقہ کو تباہ کردیا ،گزشتہ پانچ سالوں میں ایک ارب روپے سے زائد رقم کی کرپشن کا انکشاف ، جھڈو تعلقہ کونسل جو کہ ضلع میر پور خاص کا دوسرے نمبر بڑا اوور کاروباری وآمدنی رکھنے والا تعلقہ ہونے کی حیثیت رکھتا ہے مگرجھڈو تعلقہ کو ایک سازش کے تحت تباہ کیا گیا ، جھڈو تعلقہ میں مختلف اسکیل کی دو سو پچاس سے زائد نوکریاں جعلی طور پر سیاسی کارکنان کو دی گئی جبکہ سیاسی پارٹی کے لیڈران اور تعلقہ کونسل کے افسران نے اپنے بھائیوں اور بیٹوں کوعارجی طور پر ڈیلی ویجز کی بنیاد پر ملازم کے طور پر بھرتی کیا جن کی تعداد ایک سو سے زائد تھی ،اس طرح تعلقہ کونسل کے ملازمین کی تنخواہوں کی ماہانہ رقم جو چالیس لاکھ روپے نکالی جاتی تھی وہ اب ایک کروڑ روپے ہوگئی ہے ، اسکے علاوہ ترقیاتی کاموں کی مد میں کروڑوں روپے کیا سکیم جاری گئی جس میں سے پچاس فیصد کام آج تک نامکمل ہیں مگر ان کے تما بل پاس کئے گئے ، جبکہ کافی ایسی اسکیمیں ہیں جن کا نام ونشان ہی موجود نہیں مگر ان کے بھی بل پاس کئے گئے ، مویشی منڈی کے ٹھیکیوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کافی سالوں سے جاری ہے، جھڈو تعلقہ کونسل کے سالانہ بجٹ میں لائبریری ، اسپورٹس ، میڈیکل ، اسٹیشنری ، سامان کی خریداری اور دیگر مد میں کروڑوں روپے ہڑپ کئے گئے ، جھڈو تعلقہ کونسل کے کم گریڈ والے ملازمین نے سیکشن آفیسر کراچی سے ملی بھگت کرکے اپنے اسکیل بڑہائے اور آج وہ آفیسر کی پوسٹ پر تعینات ہیں ،اسکیل بڑہا کر آفیسر بننے والے ملاززمین تنخواہ بھی زیادہ وصول کررہے ہیں اور مراعات بھی حاصل کئے ہوئے ہیں ، جھڈو تعلقہ کونسل کی فائر برگیڈ ، ٹریکٹر ٹرالی اور دیگر گاڑیون کی مرمت کی مد میں ہر ماہ لاکھوں روپے کا بل پاس کیا جاتا ہے جبکہ سالانہ کروڑوں روپوں کا بجٹ ڈیذل کی مد میں نکالاجاتا ہے جو ڈیذلافسران کی زمینوں اور گھروں میں استعمال ہوتا ہے اس کے علاوہ ایک کروڑ روپے وے زائد کی رقم اسٹریٹ لائٹ کے لئے پاس کی گئی جبکہ شہر کا یہ حال ہے کہ جھڈو تاریکی میں ڈوبا رہتا ہے، جھڈو تعلقہ کونسل میں مختلف ادوار میں ٹاؤن آفیسر آئے جن میں احمد خان ابڑو ، مہتاب جعفری ، اقتدار جعفری ، جھامن داس ، شوکت میمن و دیگر شامل ہیں مگر تمام افسران نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے اور جھڈو کو کنگال بنا دیا ، جھڈو کی تباہی میں منتخب نمائندوں کا بھی بہت بڑا کردار ہے کیونکہ ان کی سفارشات اور آشرباد سے ہی جھڈو تعلقہ کونسل میں آفیسر مقرر ہوئے اور ان کی سفارشات سے جعلی بھرتیاں ہوئیں اب صورتحال یہ ہے کہ جھڈو تعلقہ جو کسی وقت امیر ترین تعلقہ ہوا کرتا تھا اب تعلقہ میں رٹائرملازمین کوپیشن دینے کے پیسے بھی نہیں ہیں اور وہ دن رات تعلقہ کونسل کے چکر لگاتے رہتے ہیں ، جھڈو تعلقہ کونسل کی کرپشن کے متعلق متعدد بار شہریوں نے شکایات کیں ، احتجاج کئے اور اینٹی کرپشن و آڈٹ افسران کو ثبوت پیش کئے مگر اینٹی کرپشن آفیسر خود کرپشن میں ملوث ہوئے اور جھڈو تعلقہ آفیس آنے کے بعد انکوائری کے نام پر اپنی جیبیں گرم کرکے روانہ ہوگئے اب شہریوں کا ایپکس کمیٹی ، نیب ، ایف آئی اے ، محتسب اعلیٰ سمیت دیگر بالاحکام سے مطالبہ ہے کہ جھڈ وتعلقہ کونسل کی کرپشن کی سخت انکوائری کی جائے اور کرپشن میں ملوث افسران وسیاسی لیڈران کو سخت سزا دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں