میرپور میں 15 فٹ لمبا اژدھا نکل آیا، شہریوں نے ڈنڈوں کے وار سے اژدھے کو مار دیا

اژدھے نے بکری کو نگلنے کی کوشش کی جس پر مقامی افراد نے ڈنڈوں کے وار کرکے اژدھا مارا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 3 ستمبر 2022 12:46

میرپور میں 15 فٹ لمبا اژدھا نکل آیا، شہریوں نے ڈنڈوں کے وار سے اژدھے کو مار دیا
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 ستمبر2022ء) میرپور آزاد کشمیر میں لوگوں نے بکری کو بچانے کے لیے 15 فٹ لمبا اژدھا مار دیا۔تفصیلات کے مطابق میرپور آزاد کشمیر کے نواحی علاقے چتر پڑی کے مقام پر 15 فٹ لمبا اژدھا نکل آیا، شہریوں نے ڈنڈوں کے وار سے اژدھے کو مار دیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اژدھے نے بکری کو نگلنے کی کوشش کی جس پر مقامی افراد نے ڈنڈوں کے وار کرکے اژدھا مار دیا۔

لوگوں کی بڑی تعداد اژدھے کو دیکھنے کے لیے جمع ہو گئی، لوگوں نے اژدھے کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔اس حوالے سے کچھ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں 15 فٹ لمبے اژدھے کو دیکھا جا سکتا ہے۔ لوگوں نے اسی علاقے میں پہلے بھی کئی اژدھے پکڑے ہیں جنہیں وائلڈ لائف کے اہلکاروں کے حوالے کر دیا جاتا تھا۔
۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں